سپریم کورٹ نے ہم جنسی کے معاملے میں ترمیم کے لئے دائر کردہ تمام عرضیوں کو آج آئینی بنچ کے سپرد کردیا۔
چیف جسٹس ٹی ایس ٹھکر کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم ناز
فاونڈیشن اور دیگر کے وکلاء کے مختصر دلائل سننے کے بعد کہا کہ ان عرضیوں کو پانچ رکنی آئینی بنچ کے سپرد کیا جاتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ یہ اہم مسئلہ ہے اور آئینی بنچ ہی ان درخواستوں پر غور کریگی